حیدرآباد،04؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شدید گرمی کے سبب تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ چکن پاکس کو دکن میں کنکر پتھر کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔حیدرآباد کے فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شنکر نے کہا کہ عموما چکن پاکس گرما کے مہینوں میں عام ہوتی ہے ۔اس کی علامات میں تیز بخار اور جسم میں رگڑ کے سرخ دھبے آتے ہیں۔
انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی علامات پر فوری ڈاکٹر سے رجوع ہوں۔انہوں نے کہاکہ یہ بیماری عموما چھوٹے بچوں، حاملہ خواتین اور ضعیف عمر کے افراد کو ہوتی ہے۔یہ متعدی مرض ہے اور اس سے متاثر ہونے والوں کو آرام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپریل کے مہینہ میں اس بیماری کے واقعات میں جاریہ سال اضافہ دیکھا گیا ہے۔مارچ میں اس کے 60معاملات دیکھے گئے۔انہوں نے کہاکہ فیور اسپتال میں ایسے مریضوں کے لئے علاحدہ وارڈس بنائے گئے ہیں۔انہوںے کہاکہ عموما یہ بیماری زندگی میں ایک مرتبہ ہوتی ہے۔اس کی روک تھام کے لئے ویکسین دیئے جارہے ہیں۔